وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا پیراگون سے تعلق، دستاویزات منظرعام پر آگئیں
لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں لکھ کردیا کہ ان کا پیراگون سٹی سے کوئی تعلق نہیں لیکن اب نیب کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل گئے اور دستاویزات بھی سامنے آگئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ انکا پیراگون سٹی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نیب کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق وہ فریق دوم ہیں اور2016 میں خواجہ برادران نے 50 کینال سے زائد رقبہ چیف ایگزیکٹیو پیراگون کیساتھ تبادلہ نامہ کیا، انہوں نے پیراگون میں زمین بھی حاصل کی۔
سعدرفیق نے
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2018
SC
میں حلف نامہ جمع کرایاکہ انکا پیراگون سٹی سےکوئی تعلق نہیں!یہ دستاویزات ثابت کررہی ہےکہ اپ فریق دوم ہیں pic.twitter.com/0zZfIgZ4cJ
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعد رفیق پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں نیب آفس لاہور میں پیش ہوچکے ہیں جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ نیب کی تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انکا بیان ریکارڈ کیا تھا۔