”شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے اور۔۔۔“ چوہدری غلام حسین نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، انہیں کیوں بھگایا گیا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

”شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے اور۔۔۔“ چوہدری غلام ...
”شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے اور۔۔۔“ چوہدری غلام حسین نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، انہیں کیوں بھگایا گیا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کی طرف سے پنجے گاڑنے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے اور وہ یورپ کی ٹھنڈی چھاﺅں میں آزاد گھوم رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہائے، یہ تو بہت ہی خوبصورت ہے اور۔۔۔ “ عمران خان کا انٹرویو کرنے والی روسی حسینہ ان کی خوبصورتی کی تاب نہ لا سکی، انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایسی بات لکھ دی کہ عمران خان بھی شرما جائیں گے 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ”میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ایک پاور کمپنی کے اکاﺅنٹ سے 12 کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے اور اس کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او ) اس وقت نیب کی تحویل میں ہے۔

نیب کی تحویل میں موجود اس سی ایف او نے اپنے اکاﺅنٹ سے یہ پیسے علی عمران کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کئے تھے اور اب بریکنگ نیوز یہ ہے کہ عملی عمران کو گزشتہ چند دن پہلے نیب کی جانب سے پنجے گاڑنے سے قبل ہی ملک سے بھگا دیا گیا ہے اور وہ اس وقت یورپ کی ٹھنڈی چھاﺅں میں پھر رہے ہیں، آزاد گھوم رہے ہیں اور لوٹ کے پیسے کو ہضم کرنے کے چکر میں ہیں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...