سرگودھا ویڈیو سکینڈل: ملزمان کی جان سے مارنے کی دھمکیاں، متاثرین کی چیف جسٹس سے از خود نوٹس کی اپیل

سرگودھا ویڈیو سکینڈل: ملزمان کی جان سے مارنے کی دھمکیاں، متاثرین کی چیف جسٹس ...
سرگودھا ویڈیو سکینڈل: ملزمان کی جان سے مارنے کی دھمکیاں، متاثرین کی چیف جسٹس سے از خود نوٹس کی اپیل

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا میں بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے ویڈیو بنانے والے کیس میں گرفتار ملزمان کی جانب سے متاثرین کے گھر والوں کو کیس کی پیروی کرنے ک صورت میں جان سے ماردینے نے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

نجی اخبار ڈان نیوذ کے مطابق بچوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کیس میں حالیہ گرفتار ہونے والے افرادمیں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔پریس کانفرنس کے دوران دونوں متاثرین (جن کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا) نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے واقعے پر از خود نوٹس لینے اور ان کو کسی دوسرے شہر منتقل کرکے تحفظ دینے کی التجا کی اور کہا کہ انہیں صرف ملزمان کی جانب سے نہیں بلکہ مقامی پولیس کی جانب سے بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ با اثر ملزمان نے دیگر کئی نوجوان طالب علموں کو تشدد اور بلیک میل کرکے عصمت دری کی اور اگر انہیں تحفظ فراہم کیا گیا تو کئی دیگر متاثرین بھی اس گینگ کے خلاف سامنے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین میں سے ایک نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرا رکھی ہے جس میں ملزمان کے خلاف ویڈیو شواہد بھی شامل ہیں تاہم پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے اور اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم افغان شہری ہے جو یہاں غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے اور وہ اکثر اپنے ملک آتا جاتا رہتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی تھانے کے انچارج (ایس ایچ او) نے متاثرین کے خلاف نامناسب ریمارکس دیتے ہیں اور انہیں متعدد مرتبہ بلا کر ہراساں بھی کیا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین، پولیس کے رویے سے دباو¿ کا شکار ہیں اور وہ پولیس اسٹیشن جانے کے لیے تیار نہیں کیونکہ اس سے ملزمان کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...