”عبدالرزاق داﺅد یہ کام کرتے پکڑے گئے تھے اور۔۔۔“ تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے جو تین نام دئیے ان میں عبدالرزاق داﺅد سے متعلق رﺅف کلاسرا نے ایسا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا کہ عمران خان اپنا سرپکڑ لیں گے

”عبدالرزاق داﺅد یہ کام کرتے پکڑے گئے تھے اور۔۔۔“ تحریک انصاف نے نگران ...
”عبدالرزاق داﺅد یہ کام کرتے پکڑے گئے تھے اور۔۔۔“ تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے جو تین نام دئیے ان میں عبدالرزاق داﺅد سے متعلق رﺅف کلاسرا نے ایسا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا کہ عمران خان اپنا سرپکڑ لیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے دئیے گئے تین ناموں میں سے ایک عبدالرزاق داﺅد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے تھے اور ان پر مقدمات بھی درج ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہائے، یہ تو بہت ہی خوبصورت ہے اور۔۔۔ “ عمران خان کا انٹرویو کرنے والی روسی حسینہ ان کی خوبصورتی کی تاب نہ لا سکی، انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایسی بات لکھ دی کہ عمران خان بھی شرما جائیں گے 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ ”میں حیران ہوں کہ انہوں نے عبدالرزاق داﺅد کا نام کیوں دیا ہے۔ اگرچہ ان کی مرضی ہے اور وہ پارٹی ہیں جو مرضی نام دیں لیکن عمران خان کو عبدالرزاق داﺅد کے بیک گراﺅنڈ کا پتا بھی ہے یا پھر انہیں کسی نے بتایا نہیں ہے یا یہ بھولے پن میں مارے جائیں گے۔

عبدالرزاق داﺅد پرویز مشرف کے دور میں وزیر تھے تو اس وقت ان کا بہت بڑا سکینڈل آیا تھا اور یہ بجلی چوری کرتے پکڑے گئے تھے۔ ان کی ایک کمپنی تھی ڈیسکون جو بجلی چوری میں ملوث تھی اور یہ پکڑے گئے تھے۔

تو عمران خان کے ذریعے وہ بندہ نامزد کروایا گیا ہے جس کی کمپنی بجلی چوری میں ملوث تھی اور اس کے ثبوت بھی ہیں۔ عبدالرزاق داﺅد سے کہیں کہ انکار کر کے دکھائیں۔ اس وقت واپڈا میں ان کیخلاف مقدمات درج ہوئے تھے اور اب ایسے بندے کو ملک کا نگران وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں جو بجلی چور رہے ہیں۔

اس دور کا یہ سب سے بڑا سکینڈل تھا اور مجھے نہیں سمجھ آتی کہ ایک بزنس مین کی کیا اوقات ہے یہ تو نوٹ گننے والی قوم ہے، پتا نہیں عمران خان کو اس راستے پر کس نے ڈال دیا ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور