سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے زیر اہتمام 16ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے زیر اہتمام 16ویں فری میڈیکل کیمپ کا ...
سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے زیر اہتمام 16ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کویت (محمد عرفان شفیق ) کویت میں سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے زیر اہتمام 16ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان سکول اینڈ کالج کویت میں کیا گیا ، جس سے کویت میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی، بنگلہ دیشی اور دیگر قومیتوں کے کم و بیش 800افراد نے استفادہ کیا۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح سفیر پاکستان غلام دستگیر اور الجری گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طلال خلیفہ الجری نے کیا۔ کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیمات کے صدورا ور عہدیداران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

فری میڈیکل کیمپ میں بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، ای سی جی اور دیگر نوعیتوں کے مفت ٹیسٹ فراہم کیے گئے، اسکے علاوہ پاکستانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ، جن میں سینیئر فزینشز، سرجن، ای این ٹی سرجن کے علاوہ گائنی، جلد، بچوں کے امراض اور دانتوں کے ڈاکٹر شامل تھے، نے مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی۔ اسکے علاوہ دواوں کا بھی مفت انتظام تھا۔ کیمپ میں پیرامیڈیکل کا عملہ بھی موجود تھا۔

سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کا کیمپ کا بنیادی مقصد کویت میں مقیم پاکستانی بہن بھائیوں میں صحت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ کویت کے ہسپتالوں میں بیشتر عربی زبان کے ڈاکٹر تعینات ہیں جہاں ہم وطنوں کو زبان کے مسائل کے پیش نظر اپنی بیماری سے صحیح طور پر آگاہ نہیں کر سکتے، لہذا ہماری کوشش ہوتی ہے ہم اس کیمپ کے توسط سے اپنے ہم زبان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کر سکیں۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد سال میں دو مرتبہ کیا جاتا ہے لیکن کویت میں اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے سالانہ تین مرتبہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نے اس حوالے سے کہا کہ سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کی پوری ٹیم یہ کاوش قابل تحسین ہے اور اس قسم کی کمیونٹی سروسز سے پاکستان کا وقار بلند ہو اہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...