ڈیلی پاکستان کی ناول نگار وجیہہ سحر کاڈرامہ ’’ سایہ ‘‘جیو ٹی وی نے نشر کردیا 

ڈیلی پاکستان کی ناول نگار وجیہہ سحر کاڈرامہ ’’ سایہ ‘‘جیو ٹی وی نے نشر ...
ڈیلی پاکستان کی ناول نگار وجیہہ سحر کاڈرامہ ’’ سایہ ‘‘جیو ٹی وی نے نشر کردیا 

  

لاہور(شوبز رپورٹر) معروف ناول نگار وجیہہ سحر کا پراسرار ڈرامہ ’’سایہ ‘‘جیو ٹی وی پر نشر ہوگیا۔وجیہہ سحر ماورائی علوم پر ناول نگاری میں اپنا ملکہ رکھتی ہیں۔ڈیلی پاکستان پر ان کاپراسرار ناول’’ وہ کون تھا ؟‘‘ قارئین میں کافی مقبول ہے ۔جوہر آباد میں مقیم وجیہہ سحر نے بتایا کہ جیو پر ان کے ڈرامے’’ سایہ ‘‘ کا موضوع اگرچہ مافوق الفطرت کہانی کے گرد گردش کررہا ہے لیکن یہ ہم سب کی سماجی زندگیوں کی ایسی کہانی ہے جس میں ہر کوئی الجھاہوا نظر آتا ہے ۔وجیہہ سحر کے اب تک درجن بھر ناول مارکیٹ میں آچکے ہیں ۔

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور