علی جہانگیر صدیقی نیب میں پیش،3گھنٹے تک تفتیش

علی جہانگیر صدیقی نیب میں پیش،3گھنٹے تک تفتیش

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے امریکہ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی، قومی احتساب بیورو میں ان کے خلاف جاری انکوائری کے دوران تفتیشی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے پیش ہوگئے۔

نجی چینل ”ڈان نیوز“کے مطابق نیب نے علی جہانگیر صدیقی سے لاہو ر کے آفس میں 3 گھنٹے تک سوال و جواب کیے گئے۔علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے فراہم کئے گئے ریکارڈ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان و بینکوں سے طلب کیے گئے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ دوبارہ علی جہانگیر صدیقی کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو انسائیڈ ٹریڈنگ سمیت 40 ارب روپے کے مبینہ فراڈ میں طلب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس مخصوص کیس کی تحقیقات میں نیب 2008 میں 2 کروڑ 37 لاکھ یورو کے فنڈز کی ادائیگی کی تحقیقات کر رہی ہے، جو ایک اطالوی کمپنی مونٹے بےلو ایس آر ایل کو خریدنے میں استعمال ہوئے تھے جبکہ اس ڈیل میں سوئڈن کی ایک غیر ملکی کمپنی ’ فیئر ٹیل‘ ایس آر ایل کو استعمال کیا گیا تھا جسے شیئرہولڈرز کے ساتھ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس کے ساتھ نیب کے کیس میں یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ لون ڈیفالٹس کو درست کرنے لیے ایگری ٹیک لمیٹیڈ کمپنی کے شیئرز کو مختلف مالیاتی اور سرکاری اداروں کو مارکیٹ سے اضافی رقم میں فروخت کیا گیا، جس کے نتیجے میں مختلف مالیاتی اور حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...