ایلیانا ڈیسوزا حاملہ ہیں اور وہ ۔۔۔ کیا انہوں نے شادی کر لی ہے ؟ بھارتی میڈیا سے ایسی خبر آ گئی کہ سن کر اجے دیوگن کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ایلیانا ڈیسوزا حاملہ ہیں اور وہ ۔۔۔ کیا انہوں نے شادی کر لی ہے ؟ بھارتی میڈیا ...

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں ریلیز ہونے والی اداکار اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ ‘ میں ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی ایلیانا ڈیسوزا اس وقت بھارتی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم اس بار وجہ کوئی فلم وغیر نہیں بلکہ افواہیں کہ وہ مبینہ طور پر حاملہ ہیں اور وہ اس چیز کو چھپا رہی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کچھ عرصہ قبل یہ افواہیں آئیں تھیں کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ ’اینڈریو نیبون‘ سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے تاہم انہوں نے کبھی اس بارے میں اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی ان خبروں کی تردید کی بلکہ خاموشی کو اپنا ہتھیار بنایا تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ حاملہ ہیں اور اپنا پہلے بچے کو جنم دینے جا رہی ہیں ۔ایلیانا ڈیسوزا نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو شوبز سے دور رکھا ہے اور انہوں نے کبھی بھی اس پر عوامی سطح پر کھل کر بات بھی نہیں کی ہے اور ہمیشہ کی طرح انہوں نے اس معاملے پر بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2017 میں ایلیانا ڈیسوزا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کرسمس منا رہی تھیں تاہم اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اس تقریب کا کریڈٹ اپنے بوائے فرینڈ کو دیا لیکن سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ انہوں نے پوسٹ میں اینڈریوں کو مینشن کرتے ہوئے ’hubby‘ لکھا تھا جس کا مطلب ’شوہر ‘ ہو تاہے ۔اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سے یہ بات خب۴ریں شروع ہو گئیں کہ انہوں نے خفیہ طور پر شادی ر چا لی ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...