بھارتی گجرات میں 11سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل ،نامعلوم ملزم فرار
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں ایک 11 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا تازہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پیش آیا۔ سورت کے پولیس کمشنر ستیش شرماکا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش ایک ہائی وے کے قریب سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔شرما کا کہنا تھا کہ اس لڑکی کی عمر محض 11 برس تھی، تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی اور اسی باعث ارد گرد کے علاقوں کی پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اس لڑکی کے ورثاء کی تلاش میں مدد کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جرم کے ذمہ دار افراد کی تلاش کے لیے سینیئر پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔