’’سارے پیرس کے کبوتر اس بابے کے کیوں دیوانے ہیں ؟‘‘ایسی حیران کن وڈیو سامنے آگئی جسے دیکھ کر ہر کوئی انسان اور پرندوں کی دوستی پر رشک کرے گا 

’’سارے پیرس کے کبوتر اس بابے کے کیوں دیوانے ہیں ؟‘‘ایسی حیران کن وڈیو ...
’’سارے پیرس کے کبوتر اس بابے کے کیوں دیوانے ہیں ؟‘‘ایسی حیران کن وڈیو سامنے آگئی جسے دیکھ کر ہر کوئی انسان اور پرندوں کی دوستی پر رشک کرے گا 

  

پیرس (ایاز محمود ایاز )پرندوں کو دانا ڈالنے والے آپ کو دنیا بھر میں مل جائیں گے ،پاکستان اور بھارت میں جو بھی یہ کام مستقل کرتانظر آئے اسکے بارے رائے قائم کرلی جاتی ہے کہ وہ صدقہ جات کے لئے ایسا کرتا ہے ۔پچھلے دنوں ہم نے روشن خیالوں کے گڑھ پیرس میں بھی ایسا منظر دیکھا لیکن یہ جب معلوم ہوا کہ پیرس کے کبوتروں کو روزانہ دانا ڈالنے والا یہ بابا سالہا سال سے بغیر کسی لالچ کے یہ کام کررہا ہے تو حیرت ہوئی۔ میں ایک ایسا بزرگ جسے پیرس کے سب کبوتر جانتے ہیں ۔وہ صبح اپنے گھر سے نکلتا ہے اور مختلف جگہوں پر رہنے والے کبوتروں کے لئے دانہ اور روٹی اور مختلف چیزیں خریدتا ہے ۔ دو چھوٹی چھوٹی ریڑھیوں میں دانا رکھ کر سارا دن پیرس کے مختلف علاقوں جہاں زیادہ کبوتر ہوتے ہیں، جاتا ہے 

اس فرنچ بزرگ کو دیکھ کر کبوتروں کے ڈال اس کی طرف اڑے اوردوڑے چلے آتے ہیں جیسے اسکا انتظار کر رہے ہوں۔اسے دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی قدرت پہ رشک آتا ہے کہ وہ اپنے مخلوقات کو کیسے کیسے کس کس کے ذریعے رزق پہنچاتا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی