سعودی عرب ، منشیات کی سمگلنگ میں گرفتارپاکستانی شہری کا سرقلم 

سعودی عرب ، منشیات کی سمگلنگ میں گرفتارپاکستانی شہری کا سرقلم 
سعودی عرب ، منشیات کی سمگلنگ میں گرفتارپاکستانی شہری کا سرقلم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ میں گرفتارپاکستانی شہری کا سرقلم کرد یا گیا ۔
سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ جدہ کے مقامی حکام نے منشیات کی سمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری شمس الرحمن محمد ریحان کا جدہ میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ شمس الرحمن محمد ریحان کو ہیروئن کی سمگلنگ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اور پوچھ گچھ کے بعد الزام ثابت ہوگیا اسے عدالتی کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں الزام کے تمام ثبوت مہیا ہوجانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی گئی تھی جس پر عملدرآمد کردیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -