بظاہر معصوم سی نظر آنے والی اس نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ وہ خوفناک کام کردیا جو آج تک صرف مرد کرتے تھے، کیا کیا؟ جان کر ہر مرد کانپنے لگ جائے گا

بظاہر معصوم سی نظر آنے والی اس نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ وہ ...
بظاہر معصوم سی نظر آنے والی اس نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ وہ خوفناک کام کردیا جو آج تک صرف مرد کرتے تھے، کیا کیا؟ جان کر ہر مرد کانپنے لگ جائے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جارح اورتندخو مردوں کے خواتین کو مغلوب رکھنے اور ان پر تشدد کرنے کی خبریں توہم سنتے رہتے ہیں۔ اب برطانیہ سے ایک جارح مزاج لڑکی کے اپنے بوائے فرینڈ پر تشدد کی ایسی کہانی منظرعام پر آ گئی ہے کہ سن کر ہی تمام مردکانپ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر سٹورٹ بائی کی 22سالہ پٹائٹ جورڈن ورتھ نامی یہ لڑکی 2012ءمیں کالج میں اپنے بوائے فرینڈ سے ملی، دونوں میں دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور وہ ایک ساتھ رہنے لگے۔ کچھ عرصے بعد ہی جورڈن نے اس لڑکے پر کنٹرول حاصل کرنا شروع کر دیا۔

بظاہر معصوم سی نظر آنے والی جورڈن نے لڑکے کے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی، اس کا موبائل فون اور فیس بک اکاﺅنٹ تک اپنے قبضے میں لے لیا اور آئے روز اس پر تشدد کرتی، کئی بار اس نے لڑکے پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا اورایک بار تو چھری کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر ڈالا۔ اس نے لڑکے کا اس کے دوستوں اور خاندان سے رابطہ مکمل منقطع کر دیا تھا اور کئی سال تک اس پر ظلم کے پہاڑ توڑتی رہی۔ بالآخرگزشتہ سال ہمسایوں کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکے کو بازیاب کرایا۔ پولیس نے جورڈن کو گرفتار کرکے لوٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اسے 7سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر مریم سید نے عدالت کو بتایا کہ ”جورڈن نے لڑکے کو کبھی اکیلے باہر نہیں نکلنے دیا، گھر میں وہ اسے ایک کمرے میں بند رکھتی تھی اور کبھی اپنے بیڈروم میں نہیں آنے دیتی تھی۔ لڑکے کا لباس بھی وہی منتخب کرتی تھی کہ وہ کیا پہنے گا۔“ عدالت نے جورڈن کے غیرمعینہ مدت تک لڑکے سے رابطہ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ