وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،پی ایس او کوفرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،پی ایس او ...
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،پی ایس او کوفرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدات کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سٹیٹ آئل کوفرنس درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این ٹی ڈی سی منصوبوں کے لئے 9ارب84کروڑ سے زائد کی رقم کے لئے حکومت کی جانب سے ضمانت کی منظوری دی گئی ۔اس اجلاس میں پی ایس او کو فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ای سی سی نے ماچھیکے۔تارو جبہ آئل پائپ لائن پراجیکٹ (427 کلومیٹر) کیلئے ٹرانسپورٹیشن ٹیرف کی منظوری دی،جس کی اوگرا کی طرف سے ضابطہ کی ضروری کارروائی کے بعد ٹیرف کی توثیق کی جائے گی۔ یہ منصوبہ تین حصوں میں مکمل کیا جائے گا جو ماحول دوست ہے اور اس سے ایندھن کی محفوظ ترسیل ہو گی۔ یہ منصوبہ ایندھن کا اضافی ذخیرہ فراہم کرے گا اور وسطی و شمالی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اہم ترسیلی مراکز کو ایندھن فراہم کر سکے گا۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ مستقبل میں تمام پائپ لائن منصوبہ جات کیلئے کابینہ کی منظوری ضروری ہو گی۔ نیشنل گرڈ سسٹم کے ذریعے بجلی کی مستحکم اور قابل بھروسہ فراہمی اور این ٹی ڈی سی نظام کی استعداد بڑھانے کیلئے ای سی سی نے این ٹی ڈی سی منصوبہ جات کیلئے مقامی بینکوں سے 9846 ملین روپے کی مالیاتی سہولت کیلئے حکومت پاکستان خود مختار گارنٹی کے اجراءکی بھی منظوری دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد