داعش متنازع علاقوں میں دوبارہ منظم ہو رہی ہے: عراقی فوج کا انتباہ

داعش متنازع علاقوں میں دوبارہ منظم ہو رہی ہے: عراقی فوج کا انتباہ
داعش متنازع علاقوں میں دوبارہ منظم ہو رہی ہے: عراقی فوج کا انتباہ

  

بغداد(این این آئی)عراق کے صوبہ کْردستان کی سرکاری فوج پیشمرگہ نے خبردار کیا ہے کہ کردستان اور بغداد کے درمیان متنازع علاقوں پر شدت پسند گروپ داعش ایک بار پھر فعال ہو رہا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وفد سے ملاقات میں پیشمرگہ فورس کے وزیر کریم سنجاری نے کہا کہ اربیل اور بغداد کے درمیان متنازع سمجھے جانے والے علاقوں میں داعش ایک بار پھر خود کو منظم کررہی ہے۔ حالیہ دنوں میں داعش کے جنگجوؤں کی ان علاقوں میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ عراق کے صوبہ کردستان اور بغداد کے درمیان بعض علاقوں کو متنازع خیال کیا جاتا ہے، متنازع علاقوں میں وہ مقامات شامل ہیں جنہیں عراقی فوج نے ستمبر2017ء کے دوران کردستان کی علیحدگی کے اعلان کے بعد کارروائی کر کے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا جبکہ کردستان ان علاقوں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ کریم سنجاری کا اشارہ بھی انہی علاقوں کی جانب تھا۔

مزید : بین الاقوامی