شامی فوج کے حمص اور حما میں 24 گھنٹوں کے دوران 65 فضائی حملے

شامی فوج کے حمص اور حما میں 24 گھنٹوں کے دوران 65 فضائی حملے
شامی فوج کے حمص اور حما میں 24 گھنٹوں کے دوران 65 فضائی حملے

  

دمشق(صباح نیوز)شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 65 فضائی حملے کئے ہیں۔

برطانوی دار الحکومت لندن میں قائم شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کے لیے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی ہے۔ 

مزید : بین الاقوامی