عراق، خود کش کار بم دھماکے سے 3افرادہلاک،8زخمی

عراق، خود کش کار بم دھماکے سے 3افرادہلاک،8زخمی
عراق، خود کش کار بم دھماکے سے 3افرادہلاک،8زخمی

  

بغداد(این این آئی) عراق میں بارود سے بھری کار سے کیے گئے جس میں 3افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق فوج کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ کرکوک میں بارود سے بھری کار سے کیے گئے دھماکے میں3 افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے،تاہم ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو زخمیوں سمیت ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ۔واضح رہے کہ کردستان کے بعض علاقوں جن میں تیل کی دولت سے مالا مال کرکوک کا شہر بھی شامل ہے3 سال تک داعش کے قبضے میں رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی