اقرار الحسن نے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کیلئے دبنگ پیغام جاری کیا تو شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے وہ بات کہہ دی جسے دیکھ کر اینکر پرسن بھی خوش ہو جائیں گے

اقرار الحسن نے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کیلئے دبنگ پیغام جاری کیا تو ...
اقرار الحسن نے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کیلئے دبنگ پیغام جاری کیا تو شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے وہ بات کہہ دی جسے دیکھ کر اینکر پرسن بھی خوش ہو جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن اور صحافی اقرار الحسن کی دوسری شادی کے حوالے سے اس وقت سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہے تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرکے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی دوسری شادی کسی سے چھپی نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ بات کہیں سے لیک ہوئی ہے بلکہ انہوں نے خود ٹویٹر پر بتایاہے جبکہ ان کی دوسری شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی اور ان کی دونوں بیویں بہت خوش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن کی جانب سے یہ ویڈیو پیغام بھی اسی لیے جاری کیا گیا کہ کوئی غلط فہمی نہ پیدا ہو تاہم ان پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا جس پر وہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آئے اور انہوں نے تنقید کرنے والوں کیلئے بھی واضح پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ مجھے اس پر بات نہیں کرنی چاہیے ،میں پچھلے پانچ سالوں سے لوگوں کے حق کیلئے آواز بلند کرتا رہاہوں تو میں اپنے حق کیلئے آواز کیوں نہ بلند کروں ، دبک کر خاموش ہو رکر گھر میں بیٹھ جاﺅں ،میں کوئی ڈاکا ڈالاہے یا چوری کی ہے؟ میں نے کوئی غیر شرعی اور کوئی غیر قانونی کام نہیں کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف ایک فیصد طبقہ بھی دوسری شادی کے فیصلے پر تنقید کر رہاہے تو ان کی منافقت کا آئینہ انہیں دکھانا چاہیے ، دو طرح کے لوگ پاکستان میں ہیں ایک وہ جو مسلمان ہیں اور اسلام پر عمل کرتے ہیں اور وہ جو خود کو سیکولر کہتے ہیں ان کیلئے یہ جواب ہے جو کہ دل اور دماغ کی کھڑکیاں کھول کر سنیں ۔

اقرار الحسن نے کہا کہ ہم مسلمان اس لیے ہیں کہ ہم نے پیارے نبیﷺ کا کلمہ پڑھا ، ساری زندگی خواہش ہوتی ہے کہ ایک بار ان کے روزہ مبارک کا دیدار ہو جائے ، مگر ایک ایسا عمل جو پیارے نبی ﷺنے کیا کوئی اور شخص کرے تو اس سے اس لیے تکلیف ہے کہ اس شخص سے کوئی جلن ہے اور وہ ہمیں کوئی اچھا نہیں لگتاہے یا پھر اس کے اس عمل کی وجہ سے ہمارے گھر میں مسئلہ ہو سکتاہے ،یہ اسلام نہیں ،شریعت آپ کی مرضی کا نام نہیں ہے ،اسلام وہ نہیں ہے جو آپ کو اچھا لگتاہے ۔

اقرار الحسن کے اس پیغام پر قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی میدان میں آئے اور انہوں نے اقرار الحسن کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ’آپ کو بہت بہت مبارک ہو ، آپ اور آپ کی فیملی خوش اور آباد رہیں ‘۔

مزید : ڈیلی بائیٹس