’یہ پاکستانی سب سے بہترین۔۔۔‘ دبئی کے ولی عہد نے سیالکوٹ کے اس پاکستانی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر پاکستانی کا دل خوش ہوجائے گا

’یہ پاکستانی سب سے بہترین۔۔۔‘ دبئی کے ولی عہد نے سیالکوٹ کے اس پاکستانی کے ...
’یہ پاکستانی سب سے بہترین۔۔۔‘ دبئی کے ولی عہد نے سیالکوٹ کے اس پاکستانی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر پاکستانی کا دل خوش ہوجائے گا

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں گزشتہ آٹھ سال سے کشتی چلانے والے ایک پاکستانی نوجوان کے ساتھ گزشتہ روز ایک ایسا خاص مسافر آن بیٹھا کہ جس کے بارے میں جان کر نوجوان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نا رہا۔ صرف یہی نہیں بلکہ مزید حیران کن بات یہ ہوئی کہ اس خاص مسافر نے پاکستانی نوجوان کے لئے شاندار تعریفی کلمات کہتے ہوئے اسے پل بھر میں سارے متحدہ عرب امارات میں مشہور کر دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ مبشر ظہور الٰہی مقامی لوگوں اور سیاحوں کو دبئی کریک، اولڈ سوک اور بنی یاس کے مقامات پر کشتی میں ایک جانب سے دوسری جانب لاتا لیجاتا ہے۔ گزشتہ روزمبشر کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب ان کی کشتی میں کوئی اور نہیں بلکہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم آن بیٹھے۔ اس موقع پر شیخ حمدان نے مبشر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین کپتان (ملاح) قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے 60 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز کے سامنے لائیو براڈ کاسٹ میں کہی۔

اس دلچسپ واقعے کے متعلق خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مبشر کا کہنا تھا ”مجھے تو ابھی تک یقین نہیں آرہا۔ میں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرپارہا تھا کہ شاہی خاندان کا ایک فرد میرے ساتھ مسافر کے طور پر موجود تھا۔ یہ ایک خواب جیسا تھا کہ دبئی کے ولی عہد کو میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہا تھا۔ جب شیخ حمدان اور ان کے ساتھی میری کشتی میں تھے تو میں نے بہت اچھا محسوس کیا کیونکہ وہ ایک شہزادے کی بجائے کسی پرانے دوست کی طرح میرے ساتھ پیش آئے۔“

شیخ حمدان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 65 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا گیا ہے اور اس پر 2000 سے زائد کمنٹ کئے گئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مبشر کے پاس گئے اور اس سے نام پوچھا، اس کے بعد مبشر کو بتایاگیا کہ وہ انسٹاگرام پر لائیو جارہا ہے۔ مختصر بات چیت کے دوران شیخ حمدان نے مبشر کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور اسے بہترین کپتان قرار دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا