نائیجیریا میں’’ لاسا بخار ‘‘سے 101افراد ہلاک

نائیجیریا میں’’ لاسا بخار ‘‘سے 101افراد ہلاک
نائیجیریا میں’’ لاسا بخار ‘‘سے 101افراد ہلاک

  

ابوجا(صباح نیوز)نائیجیریا میں’’ لاسا بخار ‘‘کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآوڈ بارڈز کے مطابق اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں400سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔فروری میں نائیجریا میں اسی بخار نے 314افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72ہلاک ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ ’’ لاسا وائرس ‘‘خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی