فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے مگرعدلیہ کے احترام پرسب متفق ہیں:سعد رفیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے مگرعدلیہ کے احترام پرسب متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت کے بیج بونے کی ابتداعمران خان نے کی،راناثنااللہ اورمجھ پرالزام لگایاکہ ہم جج صاحب کے گھرپرفائرنگ میں ملوث ہیں،شرم کرو الزام لگانے کا بھی کوئی سرپیر ہوتا ہے۔سعد رفیق کہتے ہیں کہ ہم کسی سے کیوں بدلا لیں گے؟ہم نے شہرمیں آج تک کبھی کسی پرہاتھ نہیں اٹھایا،حقائق سامنے آئیں گے جس کے بعد الزام لگانے والے کیا کریں گے؟
خیال رہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا ،جبکہ ترجمان پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھاکہ رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق اس قسم کی وارداتوں کا تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔