عرب ملک میں مسجد میں جاتے ہوئے بچے کے ساتھ پاکستانی چچا نے ایسا شرمناک سلوک کردیا کہ عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا

عرب ملک میں مسجد میں جاتے ہوئے بچے کے ساتھ پاکستانی چچا نے ایسا شرمناک سلوک ...
عرب ملک میں مسجد میں جاتے ہوئے بچے کے ساتھ پاکستانی چچا نے ایسا شرمناک سلوک کردیا کہ عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ابو ظہبی میں پاکستانی شخص کو بھتیجے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے پر سزائے موت سنا دی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق 34سالہ پاکستانی شخص محسن بلال نے اپنے 11بھتیجے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا ۔گزشتہ سال مقتول بچہ نماز پڑھنے کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ راستے سے غائب ہو گیا جس کی لاش چچا کی عمارت کی چھت پر سے ملی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے محسن بلال کو مسجد سے نکلتے ہوئے دیکھا لیکن بچہ گھر نہیں پہنچا ۔اگلے دن جب اے سی ٹھیک کرنے والا ٹیکنیشن چھت پر گیا تو اسے بچے کی لاش ملی ۔ابو ظہبی کے پولیس حکام کاکہناہے کہ محسن نے برقع پہن کر اپنے بھتیجے کی لاش ٹھکانے لگائی تھی ۔

مزید : عرب دنیا