ہائی کورٹ :اراضی کی رجسٹریوں کے لئے نقشوںکی شرط معطل ،عبوری حکم میں توسیع

ہائی کورٹ :اراضی کی رجسٹریوں کے لئے نقشوںکی شرط معطل ،عبوری حکم میں توسیع
ہائی کورٹ :اراضی کی رجسٹریوں کے لئے نقشوںکی شرط معطل ،عبوری حکم میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے اراضی کی رجسٹریوں کے لئے نقشوں کی شرط کے خلاف درخواست پر جاری حکم امتناعی میں 24 اپریل تک توسیع کر تے ہوئے تاحکم ثانی رجسٹریوں کے پرانے طریقہ کار کو برقراررکھا۔عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل کروانے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔

جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نےمیاں جاویداقبال کی درخواست پرسماعت کی. درخواست گزار کی جانب سے سیدمجاہدعلی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور دلائل دیئے، درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیے کہ ممبرٹیکس ریونیوبورڈنے9فروری کورجسٹری کیلئے نقشے کی شرط لازمی قراردی اور اس کے علاوہ ممبرٹیکس نے فلورز کے حساب سے سپرسٹرکچرٹیکس لگانے کی منظوری دی ہے جو کہ قانون کے منافی ہے،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سپرسٹرکچرٹیکس لگانے کا اقدام کالعدم قرار دے اور عدالت نقشے کی شرط کو بھی ختم کرنے کا حکم دے. عدالت نے صوبہ بھرمیں پرانے طریقہ کارکے مطابق تاحکم ثانی رجسٹریاں کرنے کاحکم دے دیا اور حکم امتناعی میں 24 اپریل تک توسیع کر دی ،پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب داخل نہیں کروایا گیا جس پر عدالت نے سینئرممبربورڈ آف ریونیوسمیت دیگرفریقین کو جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور