بھرتیوں پر پابندی کے باوجود ایچ ای سی کے چیئرمین کے تقرر کے لئے اشتہار کیوں دیا؟ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا

بھرتیوں پر پابندی کے باوجود ایچ ای سی کے چیئرمین کے تقرر کے لئے اشتہار کیوں ...
بھرتیوں پر پابندی کے باوجود ایچ ای سی کے چیئرمین کے تقرر کے لئے اشتہار کیوں دیا؟ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پرالیکشن کمشن کی طرف سے لگائی گئی پابندی کے باوجود چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لئے اشتہار جاری کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عامر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں نئی بھرتیوں پر پابندی کے باوجود اشتہار جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل شمائل پراچہ نے نشاندہی کی کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار 16 اپریل کو ریٹائرڈ ہوئے ،حکومت نے الیکشن کمشن کی پابندی کے باوجود بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا، وکیل کے مطابق انتخابات سے قبل بھرتی کے لئے اشتہار دینا الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی بھرتی کے لیے جاری اشتہار کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور