’میرے پاؤں پر چوٹ لگی، درد دور کرنے کے لئے یہ چیز کھائی تو اس نے مجھے ہم جنس پرست بنادیا‘ آدمی نے ایسی کیا چیز کھالی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

’میرے پاؤں پر چوٹ لگی، درد دور کرنے کے لئے یہ چیز کھائی تو اس نے مجھے ہم جنس ...
’میرے پاؤں پر چوٹ لگی، درد دور کرنے کے لئے یہ چیز کھائی تو اس نے مجھے ہم جنس پرست بنادیا‘ آدمی نے ایسی کیا چیز کھالی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

لندن(نیوز ڈیسک)ایلوپیتھک ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس تو ہوتے ہی ہیں لیکن کون جانتا تھا کہ ان میں سے بعض ادویات ایسی بھی ہیں جو اچھے بھلے مرد کو ہم جنس پرست بنا سکتی ہیں۔ یہ حیرت انگیز انکشاف ایک برطانوی نوجوان نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ پاؤں کے فریکچر کے بعد درد سے نجات پانے کے اس نے پریگیبالین (Pregabalin) نامی دوا، جسے لیریکا (Lyrica) بھی کہتے ہیں، استعمال کی اور چند دن میں ہی ہم جنس پرست بن گیا۔

سکاٹ پرڈی نامی اس نوجوان کی عمر 23 سال ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسے کبھی بھی مردوں میں جنسی دلچسپی محسوس نہیں ہوئی تھی۔ چند ماہ قبل جب اس کے پاؤں کا فریکچر ہو گیا تو درد سے نجات کے لئے ڈاکٹر نے اسے پریگیبالین تجویز کی۔ سکاٹ کا کہنا ہے کہ دوا کے استعمال کرتے چند روز ہی گزرتے تھے کہ اسے خواتین کی بجائے مردوں کی توجہ کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔ اس کے رویے میں یہ تبدیلی دیکھتے ہوئے اس کی محبوبہ نے بھی اسے الوداع کہہ دیا ہے۔ سکاٹ کا کہنا ہے کہ اب وہ ایک مکمل ہم جنس پرست بن چکا ہے اور اس کی دلچسپی صرف مردوں میں رہتی ہے۔ واضح رہے کہ پریگیبالین کئی قسم کی کیفیات اور بیماریوں میں استعمال ہوتی ہے، جن میں درد، مرگی، اور کئی قسم کے دماغی امراض بھی شامل ہیں۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس