رانا افضل اور رانا قاسم نے کے درمیان تلخ کلامی

رانا افضل اور رانا قاسم نے کے درمیان تلخ کلامی
رانا افضل اور رانا قاسم نے کے درمیان تلخ کلامی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں چیئرمین رانا قاسم نون اور وزیرِ مملکت رانا افضل کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے۔ رانا افضل نے قاسم نون کو لوٹا تک کہہ دیا جس پر چیئرمین نے انہیں اجلاس سے ہی باہر نکال دیا۔

سابق ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل کے خلاف تحریک استحقاق پر غور کے دوران رانا قاسم نے وزیر مملکت سے کہا کہ ڈی سی او نے آپ سے معافی مانگ لی، میں کوئی عدالت نہیں کہ ڈی سی او کو ٹانگ دوں، معاملے کو ڈسپوز آف کرتا ہوں۔فیصلے پر رانا افضل نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے آپ خود کو مزید داغدار کریں گے۔ اس پر چیئرمین کمیٹی بھڑک اٹھے اور پھر دونوں طرف سے ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔ رانا قاسم نے وزیرِ مملکت کو اجلاس سے باہر پھینکوانے کی دھمکی تک دے دی جس پر وہ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید : قومی