فواد عالم کی تکنیک میں مسئلہ ہے ،انہیں انگلینڈ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا :رمیض راجہ

فواد عالم کی تکنیک میں مسئلہ ہے ،انہیں انگلینڈ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ...
فواد عالم کی تکنیک میں مسئلہ ہے ،انہیں انگلینڈ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا :رمیض راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ فواد عالم کی تکنیک میں تھوڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ،میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب نہ کرتا ۔
نجی نیوز چینل میں پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم برصغیر کی کنڈیشنز میں زیادہ بہتر بلے باز ہیں لیکن بیرون ملک ان کی تکنیک شاید ان کا ساتھ نہ دے سکے، کئی کرکٹرز کو جلد ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں ملتا لیکن وہ اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک عمر کے بعد ٹیم میں جگہ بنا لیتے ہیں جس کی بڑی مثالیں مصباح الحق، آسٹریلیا کے سائمن کیٹچ اور مائیکل ہسی بھی ہیں۔رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا تھا دورہ انگلینڈ قومی ٹیم کے لیے کافی مشکل ہو گا کیونکہ ہمارے پاس اوپنرز میں کوئی ہیرا نہیں ہے جسے میں یہ کہہ سکوں کہ ہمیں اگلے 10 سال میں ایک بہترین اوپنر بن جائے گا۔

مزید :

کھیل -