نواز شریف ”ووٹ کی عزت نہیں “اقتدار چاہتے ہیں: مولابخش چانڈیو

نواز شریف ”ووٹ کی عزت نہیں “اقتدار چاہتے ہیں: مولابخش چانڈیو
نواز شریف ”ووٹ کی عزت نہیں “اقتدار چاہتے ہیں: مولابخش چانڈیو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حالیہ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا مسئلہ ذاتی اقتدار ہے، انھوں نے ووٹ کی بے توقیری کا ذکرکیا، مگر اپنا منفی کردار بھول گئے۔سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا تھا، محلات میں بیٹھ کر فیصلے کرتے رہے، انہو ں نے جمہوری عمل کو خاندانی اقتدار میں بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 35 سال تک اپنی جمہوریت مخالف سازشوں پرمعافی مانگیں، نوازشریف نے ہر وزیراعظم کے خلاف سازش کی، وہ اپنے کردار پر پشیمانی کا اظہار تب کرتے تو شاید یہ لگتا کہ انھیں پچھتاوا ہے۔سینیٹرمولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف جتنی چاہے تقریریں کریں، کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، نوازشریف کی زبان سے و وٹ کوعزت دوکی بات اچھی نہیں لگتی۔انہو ں نے کہا کہ نوازشریف پارلیمنٹ کوعزت دیتے، تو ملک اس حال سے نہ گزر رہا ہوتا، آئین عملی معطل رکھ کر نوازشریف نے صوبوں کے حقوق غصب کئے۔

خیال رہے کہ آج ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اپنے اندر پوری تاریخ سموئے ہوئے ہے اور افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں جمہور یت آج تک قدم نہیں جما سکی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی