رانا ثناءاللہ نے انٹرویوکے دوران سلمان شہباز کے جانب سے دفاعی موقف پیش نہ کرنے کی وجہ بیان کردی

رانا ثناءاللہ نے انٹرویوکے دوران سلمان شہباز کے جانب سے دفاعی موقف پیش نہ ...
رانا ثناءاللہ نے انٹرویوکے دوران سلمان شہباز کے جانب سے دفاعی موقف پیش نہ کرنے کی وجہ بیان کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے کہاہے کہ سلمان شہباز اورحمزہ شہباز سے متعلق ریفرنس دائر ہونے جارہاہے ، اس لئے ان کے وکلاءنے مشورہ دیاہے کہ وہ اپنا دفاع ظاہر نہ کریں کیونکہ جب معاملہ عدالت میں جانا ہے ، وہاں دفاع ظاہر کرنا بہتر ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ سلمان شہباز یا حمزہ شہباز سے متعلق ریفرنس دائر ہونے جارہاہے ، اس لئے ان کے وکلاءنے مشورہ دیاہے کہ وہ اپنا دفاع ظاہر نہ کریں کیونکہ جب معاملہ عدالت میں جانا ہے ، وہاں دفاع ظاہر کرنا بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ تو اس وقت ہوگی جب ملک سے باہر پیسہ بھیجا جارہا ہولیکن اگر پیسہ باہر سے آرہاہے تو وہ تو میری وائٹ منی ہے ، اس کا ذریعہ نہیں پوچھا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں نے قانون کے مطابق چلناہے ، قانون سے بالا نہیں چلنا یاتو اس قانون کوختم کردیں۔

ان کا کہناتھا کہ جو حکومت میں شامل ہیں وہ مفت بر لوگ ہیں ، ان کی جانب سے زندگی بھر کوئی کاروبار نہیں کیا گیا اور نہ یہ کسی کو کاروبار کرنے دیں گے، کیا پنڈی کے شیطان نے یا عمران خان نے کوئی کاروبار کیاہے ؟ ان کا کہناتھا کہ اگر پچھلے 15سال سے ہونیوالی کروڑوں ٹی ٹیز کو کھنگالا جائے گا تو بیرون ملک سے جو زر مبادلہ آتاہے ، وہ بھی بند ہوجائیگا اور معیشت کا مکمل بیڑا غرق ہوجا ئیگا ۔

مزید :

قومی -