رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا، ہر سبزی میں 40 سے 60 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ چکن کی قیمت بھی ایک ہفتے میں 200 سے بڑھ کر 281 روپے ہو گئی۔

40 روپے کلو بکنے والی پیاز 80 روپے، ٹماٹر 50 سے بڑھ کر 90 سے120، لیموں 45 روپے پاوسے بڑھ کر 70 روپے پاو جبکہ لہسن 110 روپے کلو سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہوگیا۔ادرک50 روپے پاو سے بڑھ کر90 روپے پاو،گوبھی 30سے بڑھ کر 55 روپے ،کریلا 70 روپے سے بڑھ کر 115 روپے ، کدو 45 روپے سے بڑھ کر 90روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 200 روپے کلو سے بڑھ کر281 روپے فی کلو ہو گئی۔روٹی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے معاملات میں الجھی ہوئی ہے، مہنگائی پر کسی کی توجہ نہیں، رمضان سے قبل مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں، رمضان آئے گا تو نا جانے ان کا کیا بنے گا۔

مزید : بزنس