پاکستان میں صرف دوخاندانوں نے ترقی کی ہے :علی نواز اعوان کادعویٰ

پاکستان میں صرف دوخاندانوں نے ترقی کی ہے :علی نواز اعوان کادعویٰ
پاکستان میں صرف دوخاندانوں نے ترقی کی ہے :علی نواز اعوان کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف دو خاندانوں کے علاوہ کسی نے ترقی نہیں کی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ شہباز فیملی کی ساری چیزیں سامنے آرہی ہیں جو اثاثے ڈکلیئر ڈ کئے گئے ہیں وہ سارے ٹی ٹی بیسڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں صرف دو خاندانوں کے علاوہ کسی نے ترقی نہیں کی ہے ، ثبوت ان کے سامنے ہیں ، یہ عدالتوں میں جائیں گے اوران کو ثابت کرنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو پتہ لگ گیاہے کہ ان کا نکلنا ناممکن ہے ، پیپلز پارٹی نے اتنے جلسے پچھلے پانچ سالوں میں نہیں کئے جتنے ان سات آٹھ ماہ میں کئے ہیں، ہم چور ہیں تو باقی بھی چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کاروبار ہیں اور میں کلین ہوں تو میں تو تیس سال پرانا ریکارڈ بھی لے آتا ہوں لیکن یہاں تو نصرت شہباز کے اکاﺅنٹس پر بھی ٹی ٹیاں لگ رہی ہیں ، وہ کونساکاروبار کرتی تھیں۔

مزید :

قومی -