کرتا ر پور راہداری مذاکرات، بھارت کی ڈیرہ بابا نانک سے بارڈر تک فلائی اوور بنانے کی پیشکش

کرتا ر پور راہداری مذاکرات، بھارت کی ڈیرہ بابا نانک سے بارڈر تک فلائی اوور ...

اسلام آباد(این این آئی)کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کے دور ان بھارت نے ڈیرہ بابا نانک سے عالمی سرحد تک فلائی اوور بنانے کی پیشکش کردی۔ ذرائع کے مطابق تکنیکی سطح پر مذاکرات میں بھارتی ماہرین نے100 میٹر لمبا فلائی اوور بنانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی موقف ہے کہ برسات میں اس علاقے میں پانی جمع ہوجانے سے دشواری ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ماہرین بھارتی پیشکش پر اپنی رپورٹ متعلقہ وزارتوں کو پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کسٹمز اور امیگریشن کے معاملات بھی زیر بحث آئے،دونوں ممالک کے وفود اپنی اپنی رپورٹس اپنے متعلقہ وزارتوں میں منظوری کیلئے جمع کرائیں گے۔

کرتارپور راہداری مذاکرات

مزید : صفحہ اول