چین ، بھارت، روس، جاپان، یو اے ای ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفیر تبدیل

چین ، بھارت، روس، جاپان، یو اے ای ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفیر ...

  

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وزارت خارجہ میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کی تعیناتی کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے، سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو چین میں پاکستانی سفیر ،بھارت میں معظم احمد خان کو ہائی کمشنر مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے اہم ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو سیکرٹری خارجہ تعینات کرنے کے بعد بھارت، چین، فرانس اور دیگر ممالک میں پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد کو تبدیل کرکے تہمینہ جنجوعہ کوپاکستانی سفیر ،ابو ظہبی ، متحدہ عرب امارات سے پاکستانی سفیر معظم احمد خان کو سہیل محمود کی جگہ بھارت میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برسلز میں تعینات نغمانہ ہاشمی کو تبدیل کرکے فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ موجودہ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کو بنگلہ دیش میں ہائی کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستانی نامزد ہائی کمشنر ثقلین سیدہ کوقبول کرنے سے انکار کردیا تھا، تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ بنگلہ دیش نے ڈاکٹر محمد فیصل کا ایگرما جاری کردیا ہے۔ اسی طرح ڈائریکٹر جنرل اکنامک کوآرڈی نیشن اور اسلامک کوآپریشن ڈویژن عطا اللہ شاہد کو جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کیا جارہا ہے ۔ عرصہ دراز سے جاپان میں پاکستانی سفیر کی خالی نشست پر سپیشل سیکریٹری ایشیاء امتیاز احمد کو تعینات کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماسکو میں تعینات خلیل اللہ کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔واضع رہے کہ یہ تما م کیرئیرڈپلومیٹس ہیں ۔

پاکستانی سفیرتبدیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے،جس کی وزیر اعظم عمران خان نے باضابطہ منظوری دیدی،تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے گریڈ 22 کی ناہید درانی کوسپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ، گریڈ 22 کی شائستہ سہیل کوسیکرٹری غربت مٹاؤ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے میاں وحید الدین کو سپیشل سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افضل لطیف کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ عامر احمد علی کی چیئرمین سی ڈی اے کے عہدہ میں توسیع کر دی گئی ۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے سبکدوش ہونے والی سیکر یٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ ۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جہاں عمران خان نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی خدمات کو سراہا۔یاد رہے کہ تہمینہ جمجوعہ گزشتہ روز اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئی ہیں۔

سیکریٹری خارجہ

مزید :

صفحہ اول -