مستونگ ، مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ، 11افراد جاں بحق، 9زخمی

مستونگ ، مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ، 11افراد جاں بحق، 9زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مستونگ(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافروین اورٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں11افراد جاں بحق اور9زخمی ہوگئے،لاک پاس کے قریب حادثے کا شکار وین کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
مستونگ/حادثہ

مزید :

صفحہ اول -