حکومت بیرونی قرضوں پر اسمبلی کو اعتماد میں لے

حکومت بیرونی قرضوں پر اسمبلی کو اعتماد میں لے

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ء سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی مطالبہ کر چکی ہے اور اب بھی ہمارا حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے اب تک حکومت نے کونسے پیکج لئے کتنی امداد آئی کتنے قرض لئے گئے تمام تفصیلات کے بارے میں اسمبلی کو آگاہ کیا جائے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت نے کس ملک کے ساتھ کیا معاملات طے کئے ہیں کسی ایک کے بارے میں بھی اس نے اسمبلی کواعتماد میں لینا مناسب نہیں سمجھا اسمبلی سے بالا بالا فیصلے کرنا کوئی اچھی روایت نہیں ہے۔ بتایا جائے کہ ان قرضوں کا عام آدمی پر کیا اثر پڑے گا اور اس کے عوض ہماری حکومت کو کیا کرنا پڑے گا ۔

شیری رحمان

مزید : صفحہ اول