8ماہ کی حکومتی کارکردگی نے اس کی نااہلی ثابت کر دی

8ماہ کی حکومتی کارکردگی نے اس کی نااہلی ثابت کر دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اب تک کی حکومتی کار کردگی نے ثابت کیا ہے کہ ملکی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے کی صلاحیت حکومت میں نہیں ہے آٹھ ماہ گذرنے کے باوجود بھی حکومت اپنی سمت درست نہیں کر سکی ہے ان کی وجہ سے اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی یہ بات کسی کو نہیں پتہ کہ حکومت نے کن شرائط پر قرضے حاصل کئے ہیں اور ان کے بدلے میں پاکستانی عوام پر اب مزید کون کون سے مہنگائی کے بم برسائے جائیں گے یہ اہم سوالات آجکل ہر پاکستانی کے دل میں ہیں جس کے جواب وہ حکومت سے جاننا چاہتی ہے۔

مزید : صفحہ اول