بیل آؤٹ پیکیج کا فائدہ تب ہے جب مہنگائی تھم جائے

بیل آؤٹ پیکیج کا فائدہ تب ہے جب مہنگائی تھم جائے

  

اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اب تک حکومت کی آنیاں جانیاں ہی دیکھ رہے ہیں معاشی طور پر توانہوں نے ابھی تک کچھ ایسا نہیں کیا کہ جس پر کوئی بات کہی جا سکے البتہ انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا ہے اورا س بات کا کھلم کھلا اظہار خود حکومت کے وزیر کرتے ہیں اور وزیر خزانہ جس کا کام ہے کہ وہ ملک کو معاشی طور پر بہتر بنانے کے لئے کچھ کرے، وہ کہتا ہے کہ عوام کی چیخیں نکلنے والی ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیل آؤٹ پیکج کا تو تب فائدہ ہو گا جب مہنگائی کا طوفان تھم جائے گا جب پٹرول کی قیمت عالمی مارکیٹ کے برابر آئے گی انہوں نے تو عام لوگوں سے آٹا اور دالیں تک چھین لی ہیں اور پتہ نہیں کہ اب رمضان میں مزید کتنی مہنگائی کی لہر آئے گی۔

غلام احمد بلور

مزید :

صفحہ اول -