پیکیج سے ملک کی معاشی صورتحال میںیقینی بہتری آئے گی

پیکیج سے ملک کی معاشی صورتحال میںیقینی بہتری آئے گی

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ یقینی طور پر بیل آؤٹ پیکج سے معاشی صورت حال میں بہتری آئے گی اپوزیشن فوری طور پر حکومت سے رزلٹ مانگنے کی بجائے یہ بتائے کہ جب وہ حکومت چھوڑ کر گئے تھے تو کتنے قرضے اور ان پر کتنا سودادا کرنیو الا چھوڑ کر گئے تھے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وقت گزررہا ہے ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری آرہی ہے وزیراعظم دن رات اس کوشش میں ہیں کہ ملک کو معاشی طور پر بہتر کیا جائے لیکن ماضی کی حکومتوں نے اس قدر قرض پر قرض لئے کہ اب اس قرض اورا س کے سود کو ادا کرنے کے لئے بھی مزید قرض لینا پڑ رہے ہیں لیکن عوام خاطر جمع رکھے ان کو جلد ہی ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

محمودالرشید

مزید : صفحہ اول