ملکی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

ملکی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

  

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ ہماری تو دعا ہے کہ جلد سے جلد ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری آئے اور مہنگائی بے روز گاری کا بھی خاتمہ ہو جائے امید کرتے ہیں کہ بیل آؤٹ پیکج معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کا باعث بنے گا تاہم ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور ہماری بھی کوشش ہے کہ حکومت معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائے ہمیں احساس ہے کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اس لئے ہم میڈیا کیذریعے بھی اور ویسے بھی حکومت سے رابطے کرکے ان سے کہہ رہے ہیں کہ بیل آؤٹ پیکج ہو یا پھر کوئی امداد ہو اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں جائیں ۔

مزید :

صفحہ اول -