ایمنسٹی سکیم پر وفاقی کابینہ دو حصوں میں تقسیم ،ایک گروپ کاشدید اختلاف

ایمنسٹی سکیم پر وفاقی کابینہ دو حصوں میں تقسیم ،ایک گروپ کاشدید اختلاف

  

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کے کھلاڑی اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،ایمنسٹی اسکیم پر وزرا دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ،اکثریت نے مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق وزرانے اپنے کپتان عمران خان سے کہاکہ پی ٹی آئی تو ایمنسٹی اسکیموں کی مخالف رہی ہے اب عوام کو کیاجواب دیں گے؟۔وزیراعظم نے بھی ایمنسٹی اسکیم کو پارٹی منشور کے خلاف قرار دیا اور کہاکہ اگر اسکیم لانی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم پر مزید مشاورت کیلئے اجلاس آج دن 2 بجے طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم لانی ہی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے ؟ جب تک پوری کابینہ مطمئن نہیں ہوگی، اسے منظور نہیں کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جو کابینہ ارکان ایمنسٹی اسکیم میں تجاویز دینا چاہتے ہیں، آج اجلاس میں شریک ہوں۔اجلاس میں 2 گھنٹے سے زائد وقت ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے مثبت اور منفی پہلووں کا جائزہ لیا گیا ۔

اندرونی اختلاف

مزید :

صفحہ اول -