حکومت کم از کم تنخواہ18000روپے مقرر کرے: شہباز شریف

حکومت کم از کم تنخواہ18000روپے مقرر کرے: شہباز شریف

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت سے مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم تنخوا اٹھارہ ہزار روپے کرنے کا بڑا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر فوری طورپر تین ہزار روپے تنخواہ میں اضافہ کیاجائے، یہ اضافہ سرکاری و نجی تمام ملازمین کو دیاجائے، عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے موثر اقد ا مات کئے جائیں،ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں بیس فیصد فوری اضافہ کیاجائے۔ یہ اضافہ نجی اور سرکاری دونوں شعبہ جات کے ملازمین کو دیا جائے، مہنگائی اور افراط زر کی شرح ہمارے دور میں47سال میں کم ترین تین فیصد تھی آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4فیصد ہوچکی ہے , ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کیلئے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا،حکومت غریب، مزدور اور تنخواہ دار مڈل کلاس طبقات کا احساس کرے ، بے حسی کا مظاہرہ نہ کرے ،عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے ۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -