12نیول کموڈورز کو ستارہ امتیاز، 11کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

12نیول کموڈورز کو ستارہ امتیاز، 11کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے 12 کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 11کو تمغہ امتیاز (ملٹری)دیا گیا،22 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت کا اعزاز دیا گیاجبکہ 69 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، نیوی سویلین کو چیف آف نیول اسٹاف مراسلہ تحسین سے نوازا گیا۔منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز اورسیلرز کو عسکری ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد کی گئی،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے،12کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 11کو تمغہ امتیاز (ملٹری)دیا گیا،22 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت کا اعزاز دیا گیاجبکہ 69 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، نیوی سویلین کو چیف آف نیول اسٹاف مراسلہ تحسین سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ

مزید : صفحہ اول