مفتا ح اسماعیل کی7مئی تک ضمانت منظور

مفتا ح اسماعیل کی7مئی تک ضمانت منظور

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو 7 مئی تک مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے روک دیا،5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی گئی۔منگل کو ایل این جی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو 7 مئی تک مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے روک دیا،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی 7 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی،مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مفتاح ؍ ضمانت

مزید :

صفحہ اول -