پنجاب میں7ماہ بعد38پارلیمانی سیکریٹریز کومحکمے الاٹ،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں7ماہ بعد38پارلیمانی سیکریٹریز کومحکمے الاٹ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے سات ماہ بعد 38پارلیمانی سیکریٹریز کو محکمے الاٹ کر دےئے ‘ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکموں کی ذمہ داری سونپنے کی منظوری دے دی،،محکمہ قانون کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے پا رلیمانی سیکرٹریز کومحکمے آلاٹ کردئیے سید عباس شاہ کومحکمہ قانون وپارلیمانی امور، ملک تیمور مسعود کومحکمہ ہاوسنگ، اعجازخان کو وزیراعلی معائنہ ٹیم، راجہ یاور کمال کومحکمہ سروسز، اخترحیات کومحکمہ داخلہ اور فیصل فاروق کومحکمہ ایکسائزاینڈ نارکوٹکس کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے فتح خالق کوسپیشلائزڈ ہیلتھ،شکیل شاہد کومحکمہ لیبر اور غضنفر عباس شاہ کوکالونیز کی ذمہ داری مل گئی، عمرآفتاب کوپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، نذیر چوہان کوپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، طارق عبداللہ کوٹرانسپورٹ اورعامر نوازخان کومعدنیات وکان کنی کے اختیارات سونپے گئے ہیں۔ رائے ظہورکومحکمہ خوراک، امین ذوالقرنین کومحکمہ کوآپریٹو، رضا حسین بخاری کو محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے، اشرف خان رند کومحکمہ آبپاشی، شہاب الدین کومواصلات و تعمیرات، محمد طاہرکومحکمہ زراعت، محی الدین کھوسہ کومحکمہ خزانہ، ساجد احمد خان کو سکول ایجوکیشن، مہندرپال سنگھ کومحکمہ انسانی حقوق، مامون تارڑکومحکمہ سیاحت، محمد عدنان کومحکمہ مال، ندیم قریشی کو انفارمیشن اینڈ کلچر، شہباز احمد کومحکمہ لائیوسٹاک، سلیم سرور جوڑا کو محکمہ سوشل ویلفیئر، صغیراحمد کوجیل خانہ جات اورنذیراحمد کو سپیشل ایجوکیشن کی ذمہ داری ملی ہے محمد شفیق کوزکو وعشر، احمد خان بچڑکو محکمہ بلدیات، عون حمید کومحکمہ لٹریسی، سبطین رضا کومحکمہ ہائرایجوکیشن، احمد شاہ کھگہ کومحکمہ توانائی، افتخار حسین گیلانی کوایم پی ڈی ڈی، تیمور علی لالی کومحکمہ اوقاف ومذہبی امور، عادل پرویز کوتحفظ ماحولیات کی ذمہ داری اورلیاقت علی بھدڑکومحکمہ صنعت وتجارت و سرمایہ کاری کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹریز

مزید : صفحہ اول