لاہور ہائیکورٹ، ڈویژن بنچ آج حمزہ شہباز کی ضمانت درخواستوں کی سماعت کریگا

لاہور ہائیکورٹ، ڈویژن بنچ آج حمزہ شہباز کی ضمانت درخواستوں کی سماعت کریگا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور مسٹرجسٹس مرزاوقاص رؤف پرمشتمل ڈویژن بنچ آج 17اپریل کو حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔فاضل بنچ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات ، صاف پانی اور رمضان شوگرملز کے کیسوں میں حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کررکھی ہے ۔نیب نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں ، نیب کی طرف سے آج وارنٹ جاری کرنے کی وجوہات کاریکارڈ پیش کیا جائے گا،نیب کی لیگل ٹیم کی طرف سے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کروانے کے لئے دلائل دیئے جائیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر