توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری بحالیات بورڈ آف ریونیو رفعت ملک کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری بحالیات بورڈ آف ریونیو رفعت ملک کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری بحالیات بورڈ آف ریونیو رفعت ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزارعزیز وارث خان کا موقف ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود اراضی کے انتقال کی اصل دستاویزات اس کو نہیں دی جارہیں،عدالت نے اس بابت 11دسمبر 2018ء کو حکم جاری کیاتھا،سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -