قصور ، یونین کونسلوں کے ترقیاتی فنڈز روکنے کیخلاف درخواست پر حکومتی اقدام معطل

قصور ، یونین کونسلوں کے ترقیاتی فنڈز روکنے کیخلاف درخواست پر حکومتی اقدام ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قصور کی مختلف یونین کونسلوں کے ترقیاتی ٹینڈر روکنے کے خلاف دائردرخواست پر کام روکنے کا حکومتی اقدام معطل کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے لوکل گورنمنٹ اور چیف ایگزیکٹو قصور سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ جسٹس محمدامیر بھٹی نے یونین کونسلز کے چئیرمینوں کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر رانا خضر حیات پیش ہوئے درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومت کے جاری کردہ ٹینڈرز کو روک دیا ہے جو کہ غیر آئینی اقدام ہے ۔

قصور ، ترقیاتی فنڈز

مزید :

صفحہ آخر -