پاکستان کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے کرجائے ، مشال ملک

پاکستان کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے کرجائے ، مشال ملک

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مقبوضہ کشمیر کے حریت راہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے کرجائے ،لاہور ہائی کورٹ بار میں مسئلہ کشمیر ، اس کے حل اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت میں لے کرگیا،یہ راستہ خودبھارت نے دکھایاہے، اب پاکستان بھی کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں ،وہ اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں،عالمی دنیا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر کیوں خاموش ہے،انہوں نے وکلاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں،آپ لوگوں کی ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ ہیں۔لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر چودھری حفیظ الرحمن ،سیکرٹری فیاض رانجھا اور دیگر مقررین نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے،کشمیر کا بچہ بچہ جدوجہد آزادی میں شریک ہے۔

مشال ملک

مزید : صفحہ آخر