ماتحت عدالتوں کے ریٹائرڈ ججوں کی پرفارما پروموشن اور بقایا جات ادائیگی کا حکم

ماتحت عدالتوں کے ریٹائرڈ ججوں کی پرفارما پروموشن اور بقایا جات ادائیگی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے متعددریٹائرڈججوں کی پرفارما پروموشن اور بقایا جات کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا۔اس بابت جاری ہونے والے نوٹیفکیشنزکے مطابق سیشن جج ریٹائرڈ عبدالرزاق کو پروفارما پروموشن دے دی گئی ہے ،انہیں 13دسمبر 2017ء سے یہ ترقی دی گئی ہے،عدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے حکم کے مطابق سیشن جج ریٹائرڈ شاہد رفیق شیخ کو بقایاجات کی ادائیگی کا حکم بھی دے دیاگیاہے،انہیں13جون 2011ء سے 19مئی 2018ء کے رہ جانے والے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دیاگیاہے،عدالت عالیہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد ثنا ء خان عتیق کو سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دینے کا حکم بھی جاری کردیاہے ،انہیں پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے سروس ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں 9اگست 2018ء سے اس عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ،عدالت عالیہ نے محمد نواز بھٹی کو بطورایڈیشنل سیشن جج بقایاجات کی ادائیگی کا حکم بھی جاری کیاہے ،انہیں 28مارچ 2011ء سے 6مارچ 2018 ء کے رہ جانے والے بقایاجات اداکئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -