مودی محبوبہ مفتی ،عمر عبداللہ کو نئی کابینہ میں شامل نہ کریں،شیو سینا کا دوٹوک پیغام
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے اپنے اخبار سامانا کے اداریہ میں وزیراعظم مودی کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ عہد کریں کہ محبوبہ مفتی،عمر عبداللہ اور شرد پوار کی جماعتیں انتخابات کے بعد کسی صورت نریندر مودی کی انتظامیہ کا حصہ نہیں بنیں گی،یہ اچھی بات ہے کہ وزیراعظم نے ملک تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی،وہ یقین دہانی کروائیں، قوم کو تقسیم کرنے کی بات کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور وہ جنہوں نے کشمیریوں کی 3 نسلوں کو تباہ کیا ہے،انہیں نریندر مودی کی حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کابینہ میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔اداریہ میں کہا گیا ملک تقسیم کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو مستقبل میں سیاست میں جگہ نہیں مللنی چاہیے۔شیو سینا نے دعوی کیا کہ آرٹیکل 370 سے جموں و کشمیر کو خصوصی مراعات حاصل ہیں اور ملک کا قانون وہاں لاگو نہیں ہوتا اس لیے سالوں سے ریاست کو دی گئی آئینی سہولت ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریاست کے خصوصی اختیارات واپس لیے گئے تو ریاست، بھارت کے ساتھ نہیں رہے گی۔
شیو سینا