پنجاب، مرکزمیں پیپلزپارٹی، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بن چکا ، شوکت بسراء

پنجاب، مرکزمیں پیپلزپارٹی، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بن چکا ، شوکت بسراء

فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر)پنجاب اور مرکز میں فارورڈ بلاک بن چکا ۔فورٹ عباس کے ایم پی اے فارورڈ بلاک کے اہم رکن ہیں ،مرکز سمیت پنجاب میں بھی پچیس سے زائد اراکین اسمبلی فارورڈ بلاک میں شامل ،ہوم ورک مکمل ہو چکا باقاعدہ اعلان لاہور میں پریس کانفرنس کر کے کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت چودھری شوکت محمود بسراء نے فور ٹ عباس میں ایک پُر حجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوھدری معظم علی ،چوھدری شاہد عمران تیجہ ایڈووکیٹ سابق ٹکٹ ہولڈر ،ڈاکٹر راؤ شاہد تسلیم ،گوھر وحید باجوہ ،فرحان رستم گورایہ ایڈووکیٹ ،چوھدری محمد سلیم بھٹی ،حاجی ساجد حسین کسر ،شاہد جاوید باجوہ ایڈووکیٹ ، محمد عثمان بسراء، چوھدری اعجاز علی واہلہ ، حاجی وارث علی وڑائچ ،تبارک حسین لنگڑیال ایڈووکیٹ ،خان احتشام خان ایڈووکیٹ ،میاں امتیاز احمد خاں ملکیرا ایڈووکیٹ ،میاں رشید خاں ملکیرا ،محمد اصغر خاں مہار ،افتخار حسین ممرا ، شفقت جاوید غوری ، طاہر حمید ، وحید احمد رحمانی، محمد آصف باجوہ سمیت پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جس سے پریس کانفرنس کارنر میٹنگ میں تبدیل ہو گئی ،چوھدری شوکت محمود بسراء نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں نے ھاکڑ ہ نہر کی کشادگی کے لیے ستر کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ زمنظور کروائے جن کے ٹینڈر بھی ہو چکے ہیں بہت جلد عملی کام شروع ہو کر مقررہ وقت پر مکمل ہو گا جس سے ھاکڑہ برانچ سے وابسطہ ہارون آباد ،فقیر والی ،کھچی والا ،شہباز والا ،ولہر ،فورٹ عباس اور مروٹ کے علاقہ کا ہزار وں ایکڑ رقبہ جو وارہ بندی کی بنا پر پانی کی کمی کا شکار تھا میں کاشت کاروں کو مطلوبہ مقدار میں کاشتکاری کے لیے پانی دستیاب ہو گا، انہوں نے پریس کانفرنس جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہماری حکومت کے خاتمہ کی افواہیں پھیلا رہی ہیں، حقیقت میں مرکز اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پچیس سے زائد ایم این ایز اور ایم پی ایز پر مشتمل اراکین اسمبلی کا فارورڈ بلاک بن چکا ہے فورٹ عباس سے ایم پی اے چوھدری محمد ارشد لیڈر پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک کے اہم رکن ہیں ،مرکز اور پنجاب میں فارورڈ بلاک کا ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے بہت جلد لاہور میں پریس کانفرنس کر کے فارورڈ بلاک کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔

شوکت بسراء

مزید : صفحہ آخر